راکٹ انٹرنیٹ اور دیگرسرمایہ کاروں نے ٹریپڈا میں 11ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، ٹریپڈا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ٹریپڈا آن لائن کارپولنگ سروسز دینے والی بین الاقوامی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ راکٹ انٹرنیٹ اور دیگرسرمایہ کاروں نے ٹریپڈا میں گیارہ ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کو ”سیریز A راؤنڈ“ کا نام دیا ہے۔ جس کی مدد سے ٹریپڈا اپنے تیرا ممالک میں جاری عالمی آپریشنز میں بہتری اور اپنی سروسز کا دائرہ بڑھائے گی مزید برآں اپنی موبائل اور ویب ایپلی کیشنزکو بھی صارفین کے لئے مزید یوزر فرینڈلی کو بہتر بنائے گی۔

ٹریپڈا کے سی ای او اور شریک بانی پیڈرومیڈونا نے کہا ”ہم راکٹ انٹرنیٹ اور نیویارک کے ایک مخصوص سرمایہ کار کے اعتماد اور حمایت پر بہت شکرگزار ہیں۔ گیارہ ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہماری بین الاقوامی سروس کی کامیابی، واضح شناخت، ہمارے کاروبار کی ترقی کی حکمت عملی اور ہماری منفرد سروس کی عوامی سطح پرپذیرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

“انہوں نے مزید کہا کہ اس سرمایہ کاری کی بدولت ہم اپنے صارفین کی تعداد بڑھاسکتے ہیں اور دور دراز کے علاقے کے لوگوں کو بھی یہ سروس مہیا کرسکتے ہیں۔احمد عثمان، ٹریپڈا پاکستان کے کنٹری منیجر نے کہا ”اس فنڈنگ کی بدولت ہم پاکستان میں اپنے آپریشنز کو مضبوط کرسکیں گے جس سے ہمارے صارفین کی تعداد اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریپڈا پاکستانی شہریوں کی سفری مشکلات کو کم کرنے میں کوشاں ہے تاکہ وہ اپنی منزل پر آرام اور پرسکون انداز میں پہنچ سکیں۔

ٹریپڈا نے دسمبر 2014ء سے پاکستان میں اپنے منفرد آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے لوگ ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچنے کے لئے یکساں روٹ والے کار سواروں سے رابطہ کرسکیں گے اور باہمی مشاورت سے ایندھن کا خرچہ اور معاملات بھی آن لائن طے کرسکیں گے۔ کراچی جیسے شہر میں ٹریفک مسائل اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے روزانہ شہریوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ سروس کراچی کے عوام کے لئے کارآمد ہے اور شہری یکساں منزل کی طرف جاتے کارسواروں سے رابطہ کرکے قلیل مدت میں اورسہل طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ٹریپڈا پبلک ٹرانسپورٹ ریلوے ،ٹیکسی ،رکشا کا متبادل ہے۔ ٹریپڈا میں دونوں کار سوار اور مسافر کی سیکورٹی کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور وہ اپنی اپنی ترجیحات متعین کرسکتے ہیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ایک دوسرے سے بات کرکے کارپول کرسکتے ہیں۔ اس میں لیڈیز اونلی کا بھی فلٹر ہے ان خواتین کار سواروں کے لئے جو صرف عورتوں کو ہی لفٹ دینا چاہیں یا لفٹ لینا چاہیں۔اس کی ایپلی کیشنز IOS اینڈرائیڈ ویب اور موبائل میں بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :