ٹیکس گزاروں کو متواتر جاری کیے جانے والے سیلز ٹیکس آڈٹ نوٹسز کے ابہام کو دور کرنے کیلئے وضاحت جاری کی جائے،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
ہفتہ 31 جنوری 2015 12:18
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی نے فیڈرل آف ریونیو(ایف بی آر) سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو متواتر جاری کیے جانے والے سیلز ٹیکس آڈٹ نوٹسز کے حوالے سے پائے جانے والے ابہام کو دور کرنے کے لیے وضاحت جاری کی جائے۔ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی شاہد حسین اسد کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہاکہ ایف بی آر کو ایف ٹی آر(فکسڈ ٹیکس ریجم) میں ٹیکس گزاروں کو جاری کیے گئے سیلز ٹیکس آڈٹ نوٹسز واپس لینے کے حوالے سے الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا میں وضاحت جاری کرنی چاہیے۔
محمد ابراہیم کوسمبی نے باربار اپیلوں کے باوجود فکسڈ ٹیکس ریجم میں رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز سے مستثننیٰ قرار نہ دینے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کے سی سی آئی کی ممبرز فرمز کو مسلسل سیلز ٹیکس آڈٹ نوٹسزموصول ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایف ٹی آر میں رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں کوآڈٹ نوٹسز کا اجراء بے سود ثابت ہونے کے علاوہ ایف بی آر اور ٹیکس گزاروں کے وقت کے ضیاع کا باعث ہے حالانکہ ٹیکس گزار پہلے ہی 3 فیصد ویلیو ایڈیشن اور17 فیصد سے زائد جی ایس ٹی ادا کرتے ہیں۔
کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر نے کہاکہ واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ایسے ٹیکس گزار جنہیں سیلز ٹیکس آڈٹ کے نوٹسز موصول ہوئے ہیں انہیں ہراساں کرنے اور فیلڈ افسران، آئی آر انتظامیہ کی جانب سے بے جا دستاویزات طلب کیے جانے کا سامنا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام اس جانب توجہ دیتے ہوئے ایماندار ٹیکس گزاروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے جو مسلسل کراچی چیمبرسے مدد طلب کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.