حوثیوں کی ہٹ دھرمی ، یمنی بحران حل کی کوشش ناکام
ہفتہ 31 جنوری 2015 12:22
دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء )یمن میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت اور حوثی شدت پسندوں کے مابین مفاہمتی کوششیں ایک بار پھر ناکام ہو گئی ہیں۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی شدت پسندوں نے عبد ربہ منصور ھادی کے منصب صدارت سے استعفیٰ پر غیر لچک دار رویہ اختیار کیا ہے جس کے بعد بحران کے خاتمے کی کوششیں بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ صدر عبد ربہ منصور ھادی نے حوثیوں کے مسلسل دباؤ کے بعد چند روز پیشتر منصب صدارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ ملک کی مختلف سیاسی قوتوں کی جانب سے صدر کو استعفیٰ دینے سے روکنے اور حوثیوں کو صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ واپس لینے کے لیے بات چیت شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
دارالحکومت صنعاء کے ایک ہوٹل میں بات چیت پچھلے چار روز میں مسلسل جاری رہی ہے۔
یمنی حکومت کے ایک ذریعے کے مطابق پچھلے چار دنوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جمال بن عمرو کی موجودگی میں اہم سیاسی رہ نماؤں کے مسلسل اجلاس ہوتے رہے ہیں۔ ان اجلاسوں میں حوثی نمائندوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے دھڑے کی جانب سے صدر کے استعفے کے مطالبے پر لچک دکھانے سے انکار کیا گیا اور متبادل صدارتی کونسل کی تشکیل کے مطالبے پر قائم رہے جس کے نتیجے میں بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔قبل ازیں گذشتہ روزجنوبی یمن کے سیاسی گروپوں نے بھی ملک میں امن و شراکت کے معاہدے کے تحت مزید مذاکرات جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مفاہمتی مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ جنوبی یمن کے علاحدگی پسندوں کا کہنا تھا کہ مذاکرات وقت کا ضیاع ہیں۔ نیز جب تک جنوبی یمن کا فوجی محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات نتیخہ خیز ثابت نہیں ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یمن میں متحارب سیاسی دھڑوں کے مابین مفاہمتی بات چیت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری جانب حوثیوں کی مسلح بغاوت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.