خام تیل کی قیمت 6سا ل کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء )خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری ہے ، عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمت 6سال کی نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت تینتالیس ڈالر، اٹھاون سینٹ ہوگئی ہے ،گزشتہ 6 ماہ کے دوران عالمی تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق فی بیرل قیمت آئندہ چند ہفتوں میں 40 ڈالر کی سطح تک گرنے کے امکانات ہیں