سینٹرل کنٹریکٹ پر کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں میں ڈیڈلاک برقرار

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کر کٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سنٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل نہیں ہوسکا۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اس مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم منیجر نویداکرم چیمہ کے فارمولے کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر نے کھلاڑیوں کو تین کے بجائے چھ ماہ کے سنٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی لیکن کرکٹرز ایک سال سے کم کے معاہدے پر راضی نہیں ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن ڈیڈلاک تاحال برقرارہے۔ کھلاڑی اپنے حقوق کیلئے متحد ہیں اور وہ ایک سال سے کم معاہدے پر راضی ہونے کو تیار نہیں۔ نوید اکرم چیمہ اور پی سی بی کے حکام ویڈیولنک کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :