قومی کبڈی کیمپ میں13 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) انٹرنیشنل مقابلوں اور سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ میں 13 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ کیمپ میں 20 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی کے کھلاڑی ان دنوں انٹر یونٹ مقابلوں میں مصروف ہیں،جن کھلاڑیوں کی کیمپ میں رپورٹ کی ہے ان میں پاکستان نیوی کے 8 کھلاڑی واجد علی، محمد شبیر، اخلاق حسین، مختار احمد، کاشف رزاق، شاہد محمود اور عثمان زادہ، پاکستان واپڈا کے 4 کھلاڑی حسن رضا، احسن علی، محمد یوسف اور عابد جبکہ پاکستان ایئرفورس کا ایک کھلاڑی کے تحسین اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :