عالمی کپ کے پہلے میچ میں بھارت کیخلاف کامیابی ناممکن نہیں، ثقلین مشتاق

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:25

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) سابق قومی ٹیسٹ آف اسپنر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کے پہلے میچ میں بھارت کیخلاف کامیابی ناممکن نہیں کیونکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بازی پلٹ کر کھیل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ کمزوریوں کے باوجود مصباح الیون میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ دھونی الیون کو شکست دے سکے۔ اپنے ایک بیان میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ماضی میں قومی ٹیم ورلڈ کپ کے دوران بھارت کیخلاف نہیں جیت سکی مگر اس مرتبہ روایت تبدیل بھی ہوسکتی ہے اورمیگا ایونٹ میں گرین شرٹس فتح اپنے نام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں پاکستان بھارت کیخلاف کبھی کامیابی حاصل نہیں کرسکا کوئی بات نہیں کیونکہ انہیں اپنا رویہ مثبت رکھنا ہوگا اور ویسے بھی قومی کرکٹرز اسٹریٹ فائٹرز کی مانند ہیں جو کبھی ہار نہیں مانتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ایسے ہیں جو گراس روٹ لیول سے اس کھیل کو جانتے ہیں جو کبھی کی اکیڈمی میں نہیں گئے لیکن ان میں مخالف ٹیم کو بچھاڑنے کی اہلیت ہے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میگا ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں پر فتح کا دارومدار ہوگا ثقلین مشتاق نے مزید کہا کہ بھارت کو پاکستان کیخلاف محتاط رہنا ہوگا کیونکہ یہ ایسی ٹیم ہے جو اچانک کچھ بھی کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز کو ڈسپلن سے بالنگ کرنا ہوگی کیونکہ سعید اجمل کی عدم موجودگی میں ان پر زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ مخالف ٹیم کو بڑا ہدف بنانے سے روکیں ۔

متعلقہ عنوان :