13 سالہ قومی ٹینس چیمپئن ماہین آفتاب ویتنام سے اسلام آباد پہنچ گئیں

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) تیرہ سالہ قومی ٹینس چیمپئن ماہین آفتاب ویتنام سے اسلام آباد پہنچ گئیں، کہتی ہیں اگر حکومت کرکٹ کی طرح ٹینس کی بھی سرپرستی کرے تو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تیرہ سالہ ٹینس اسٹار ماہین آفتاب نے ویتنام انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام کوالیفائنگ راونڈ میں حصہ لیا، ڈبل کے مقابلوں میں ماہین نے ٹینس فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ سنگل ٹینس میچ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔

کوالیفائنگ راوٴنڈ میں چودہ ممالک کے انڈر فورٹین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان سے چار بچوں نے ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ ماہین آفتاب ایئر کموڈور آفتاب کی بیٹی ہیں۔ ویتنام سے راولپنڈی پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر حکومت دیگر کھیلوں کی طرح ٹینس کی بھی سرپرستی کرئے تو پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :