بی سی سی آئی نے ارشد ایوب کو ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا منیجر مقرر

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بی سی سی آئی نے ارشد ایوب کو ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے اور بورڈ کا یہ فیصلہ ایک حیران کن اقدام مانا جارہا ہے کیونکہ ارشد ایوب آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم کے منیجر تھے اور وہ ٹسٹ سیریز کے اختتام پر وطن لوٹ گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے بی سی سی آئی کے سکریٹری سنجے پٹیل نے ارشد ایوب کو ٹیم کے منیجر مقرر کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا ہے کہ وہ 7فبروری کو ٹیم میں شمولیت اختیار کرلیں گے جس کے بعد اگلے دن ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ کا اپنا پہلا پریکٹس مقابلہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

بی سی سی آئی نے یکے بعد دیگرے دو متواتر میعاد کیلئے ارشد ایوب کے انتخابات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جبکہ ارشد ایوب نے بھی صرف اتنا کہا ہے کہ اس فیصلہ کے متعلق بورڈ ہی جواب دے سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :