پاکستانی ڈرامے اپنی کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے بے حد متاثر کرتے ہیں، کاجل

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:46

پاکستانی ڈرامے اپنی کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے بے حد متاثر کرتے ہیں، ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)بھارتی نامور اداکارہ کاجل نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ اپنی کہانی اور اسکرپٹ کی وجہ سے انھیں بے حد متاثر کرتے ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ بھارتی ٹی وی پروڈیوسرزکو ان سے سیکھنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ ان کی ساس بھی پاکستانی ڈ راموں کی بہت بڑی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔

پاکستانی ڈراموں کی کہانی بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں بہت مضبوط اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہے جبکہ زبان اور الفاظ کا چناؤ بھی زبردست ہوتا ے۔پاکستانی ڈرامے اپنی انفرادیت و اختصاریت کی وجہ سے ناظرین کو کہانی سے جوڑے رکھتے ہیں۔بھارتی اداکار اوم پوری ،امیتابھ بچن نے بھی پاکستانی ڈراموں کو عمدہ قرار دیا۔