ایف بی آئی نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی نئی فہرست جاری کردی

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:53

ایف بی آئی نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی نئی فہرست جاری کردی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)ایف بی آئی نے مطلوب ترین دہشتگردوں کی نئی فہرست جاری کردی۔ نئی فہرست میں ایف بی آئی نے لیبان حاجی محمد کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی کی جانب سے جاری کردہ مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضا فہ کردیا گیا فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے مطابق دہشتگردوں کی فہرست میں لیبان حاجی محمد کا نام شامل کرلیا گیا لیبان حاجی صومالی نڑاد امریکی شہری ہے۔

اس پر القاعدہ، الشباب اور صومالیہ میں قائم دہشتگرد تنظیم کو مالی مدد، وسائل فراہم کرنے اور دہشتگردی میں ملوث ہونیکا الزام ہے۔لیبان کے بارے میں اطلاع دینے پر پچاس ہزار امریکی ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا گیا ایف بی آئی کے انسداد دہشتگردی شعبے کے خصوصی انچارج نے بتایا کہ فیڈرل گرینڈ جیوری کی دی گئی معلومات کے بعد حاجی محمد کو مطلوب دہشت گردوں کی لسٹ مین شامل کیا گیا ہے۔