عالمی ویٹ لینڈ ڈے2فروری کو میں منایا جائیگا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پوری دنیاکی طرح ویٹ لینڈ ڈے2فروری کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ڈیپارٹمنٹ آف فورسٹری اینڈ رینج فیصل آباد میں میں منایا جائیگا۔ اس موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی قیادت ڈاکٹر احسان قادربابا اورڈاکٹرخیام انجم کرینگے جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صدیقی مہمان خصوصی ہونگے۔

واک کا مقصد لوگوں اور طلبہ میں اس دن کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں 225ویٹ لینڈ ہے جن میں سے 19کی بین القوامی اہمیت بھی ہیں جن میں تربیلا ڈیم، منگلا ڈیم، دریائے سندھ اور سکھر بیراج وغیرہ شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق ویٹ لینڈ دنیا پر درجہ حرارت کوبرقراررکھنے میں اہمیت رکھتے ہیں ، اگردنیا سے ویٹ لینڈ ختم ہوجائے تو دنیا کا ٹمریچر زیادہ ہوجائیگا۔ 1969ء میں ایران کے شہر ریمسار میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پوری دنیا کے 160ممالک نے حصہ لیا اور انہوں نے 2فروری کو ویٹ لینڈ ڈے منانے کا فیصلہ کیا ۔ اس کانفرنس کا مقصد لوگوں میں ویٹ لینڈ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ۔ پاکستان1976ء میں ریمسار میں شامل ہوا۔