سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن کا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری سید خاور شاہ نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 12ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید خاور شاہ نے قومی کھلاڑیوں کو دی جانیوالی سہولیات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مصدق حنیف کھلاڑیوں پر سخت محنت کر رہے ہیں ، تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 30کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 12ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ ٹورنامنٹ 23سے 28فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائیگا جس میں 6غیرملکی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان،ایران، عراق، بھارت، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں ان ٹیموں کو دوگروپوں میں تقسیم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :