پہلا چیف آف آرمی سٹاف چیلنج ہاکی کپ ، نیشنل بینک، پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان فائنل کل کھیلا جائیگا

ہفتہ 31 جنوری 2015 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پہلے چیف آف آرمی سٹاف چیلنج ہاکی کپ کا فائنل نیشنل بینک اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کل اتوار کو آرمی ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی آئی اے نے سوئی سدرن گیس کو4-1سے جبکہ نیشنل بینک نے پاک آرمی کو 2-1سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 10ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پی آئی اے ، پاکستان آرمی سینئر، پنجاب، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان پولیس جبکہ گروپ بی میں پاکستان واپڈا، نیشنل بینک آف پاکستان، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی جونیئر کی ٹیمیں شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :