حکومت کا درآمد شدہ گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے سے انکار

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حکومت نے درآمد شدہ گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے سے انکار کردیا اور وزارت تجارت نے بھی مقامی طور پر تیار گاڑیوں کی ناقص معیار ار زائد قیمتوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز سے انکار کیا ہے اور یہ کہا ہے کہ اس سے مقامی کار سازوں اور آٹو مینو فیکچرز کی اجارہ داری کو تقویت ملے گی ۔

اخباری رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کو اسمبل کرنے والے مالکان نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ آٹو پارٹس پر ڈیوٹی کم نہ کرے تاہم حکومت نے ڈیوٹی کم کرنے کے لیے آمادی ظاہر کی تھی تاکہ مارکیٹ میں مسابقت کی فضا قائم کی جاسکے اور نئی کمپنیوں اور تاجروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے

متعلقہ عنوان :