صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں اسلحہ ڈیلرز کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کرنا شروع

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں اسلحہ ڈیلرز کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کر دی گئی ہیں ۔ رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ اسلحہ ڈیلرز کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں ۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض اسلحہ ڈیلرز اور غیر قانونی طور پر اسلحہ سمگلنگ کرنے کے الزامات کے بعدتفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پنجاب ، سندھ ، قبائلی علاقہ جات سے خیبر پختونخوا کو اسلحہ سمگلنگ کے الزامات میں پولیس کی جانب سے بھاری تعداد میں مختلف اوقات کار میں اسلحہ کے بھاری کھیپ پکڑی تھی ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان سے تحقیقات کے بعد اسلحہ ڈیلرز کے بارے میں چھان بین شروع کردی گئی ہیں کہ آیا یہ اسلحہ شدت پسندوں کو فراہم نہیں کیا جا رہاہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر قانونی کاموں اور کاروئیواں میں ملوث اسلحہ ڈیلرز کے خلاف تفصیلات اکھٹی کرنے کے بعد ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :