دنیا کرکٹ میں ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے ایک ہی ورلڈ کپ میں حصہ لیا اور وہ ان کے لئے یادگار بن گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:20

دنیا کرکٹ میں ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے ایک ہی ورلڈ کپ میں حصہ لیا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) دنیا کرکٹ میں ا یسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے ایک ہی ورلڈ کپ میں حصہ لیا اور وہ ان کے لئے یادگار بن گیا ، جنوبی افریقہ کے پیٹر کرسٹن نے37سال کی عمر میں 1992 کا عالمی کپ کھیلا ، 67.3 کی اوسط سے410 رنز سکور کیے جن میں4نصف سنچریاں شامل تھیں۔ اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر جیف ایلیٹ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے 1999 کے ورلڈکپ میں 16.3 کی اوسط سے20 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے نیل جانسن نے ورلڈکپ 1999 میں نمائندگی حاصل کی ،52.4 رنز کی اوسط سے 367 رنز سکور کیے ، ٹورنامنٹ میں ظ بار مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔ آسٹریلیا کے اینڈی بکل نے بھی اپنے کرکٹنگ کیرئیر میں ایک ایونٹ یعنی ورلڈکپ 2003 میں اپنا زور بازو دکھایا اور16 بیٹسمین کو نشانہ بنایا۔ آسٹریلیا کے گیری گلمور جو ورلڈکپ 1975 کا سیمی فائنل اور پھر فائنل کھیلے یعنی انگلینڈ کے خلاف 14رنز کے عوض 6جبکہ فیصلہ کن معرکے میں 48 رنز دے کر5 شکار کیے۔ ان کی تباہ کن باؤلنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کو عالمی چیمپئن تو نہ بنا سکی لیکن شاندار باؤلنگ اوسط کے لحاظ سے ورلڈکپ کی تاریخ میں یادگار باؤلر بن گئے۔

متعلقہ عنوان :