امریکن فری سٹائل سکیئنگ میں کینیڈا کے سکیئرز نے میدان مار لیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) امریکہ میں ہونے والے فری سٹائل سکینگ مقابلوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بھرپور انداز میں ان ایکشن نظر آئیں ۔

(جاری ہے)

ویمنز ایونٹ میں کینیڈا کی جسٹن ڈیفور نے مہارت دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میزبان ملک کی ہناہ کیارنی دوسرے نمبر پر رہیں۔ مینز ایونٹ میں بھی کینیڈا ہی کے میکال کنگز بری شاندار پرفارمنس کے باعث سرفہرست رہے۔ روسی سکیئر الیگزینڈر سمائشلیو دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :