ریچھوں کو کھانا کھلانے والی خود اُن کی خوراک بن گئی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:23

ریچھوں کو کھانا کھلانے والی خود اُن کی خوراک بن گئی

نارتھ کیرولینا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ٹریل کاؤنٹی میں 67 سالہ کے گریسن(Kay Grayson) ،جوریچھوں کو کھانا کھلانے کےمشہور تھی، کو ریچھوں نے ہی ہلاک کر دیا ہے۔اُن کی لاش پندرہ دن بعد ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئی ریچھ کے گریسن کے جسم کوگھسیٹا ہوا لکڑیوں میں لے گیا، تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ گھسیٹنے کی وجہ سے مری یا پہلے مر چکی تھی۔ مسز گریسن 20 سال سے ریچھوں کو کھانا کھلا رہی تھیں۔ محکمہ جنگلات کا سارا عملہ انہیں بخوبی جانتا تھا۔ انہوں نے درجنوں بار فون کر کے شکاریوں کی شکایت کی۔