شکار پور بم دھماکہ ‘ آئی جی سندھ کی بنائی گئی اعلیٰ سطحی ٹیم نے کام شروع کر دیا ‘ شواہد اکٹھے کئے
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:25
کراچی/ شکار پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) سندھ کے شہر شکار پور میں ہونے والے دھماکے کیلئے آئی جی سندھ کی بنائی گئی اعلی سطح کی ٹیم نے کام شروع کر دیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام اور پولیس افسران نے امام بارگاہ کربلا معلی کا دورہ کیا دورے کے دوران دونوں اداروں کے اہلکاروں نے الگ الگ شواہد جمع کیے۔ ایس ایس پی راجا عمر خطاب نے امام بارگاہ دھماکا خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ پولیس کے سربراہ نے مبینہ طور پر فرائض سے غفلت برتنے پر لکھی در تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کر دیا ہے۔
پولیس نے امام بارگاہ کربلا معلیٰ کی حفاظت پر مامور سپاہی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔آئی جی سندھ نے کربلا معلیٰ امام بارگاہ حملے کی تحقیقات کیلئے کراچی پولیس کے ایس ایس پی راجا عمر خطاب کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔(جاری ہے)
ایس ایس پی راجا عمر خطاب اور ایس ایس پی مظہر مشوانی نے دھماکا کی جگہ کا دورہ کیا۔شواہد اکٹھے کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے راجا عمر خطاب نے تصدیق کی کہ کربلا معلی امام بارگاہ دھماکا خودکش تھا۔
راجا عمر خطاب کے مطابق خوفناک تباہی پھیلانے کے لیے خود کش جیکٹ میں بال بیئرنگ بھی بھرے گئے تھے۔پولیس کے علاوہ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے افسران نے بھی بم حملے کا نشانہ بننے والی امام بارگاہ کا دورہ کیا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے عینی شاہدین سے حقائق معلوم کیے اور شواہد بھی جمع کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.