پاکستان میں اقلیتوں پر حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں ، پاکستانی صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں

ہیومن رائٹس واچ نے انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ شائع کر دی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) ہیومن رائٹس واچ نے انسانی حقوق کے حوالے سے رپورٹ شائع کر دی ، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں پر حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں ، پاکستانی صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سالانہ رپورٹ شائع کر دی ۔ 2014 ء کے دوران بھی خواتین پر تشدد ، زبردستی شادی ، تیزاب گردی اور ریپ کے واقعات میں کمی نہیں آئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک ہزار ہندو اور عیسائی خواتین کو زبردستی مسلمان مردوں سے شادی پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ صرف کراچی میں ایک سال کے دوران 750 افراد فرقہ واریت کی نذر ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن سے دس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ۔ حکومت نقل مکانی کرنے والے ان افراد کی دیکھ بھال میں بھی ناکام نظر آئی ۔ 2014صحافیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی خطرناک سال رہا ۔ صحافیوں کو دھمکیاں دی گئیں اور ان پر جان لیوا حملے کیے گئے۔ عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر پاکستانی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :