” میں اپنے مشن کو بلا خو ف و خطر مذہبی فریضہ کے طو رپر پورا کرنے کا اقرار کرتا ہوں “
انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے بیچ میں شامل 16خواتین سمیت 421اہلکاروں نے حلف اٹھایا
ہفتہ 31 جنوری 2015 13:55
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)انسداد دہشتگرد ی فورس کے پہلے بیچ میں شامل 16خواتین سمیت 421 اہلکاروں نے حلف بھی اٹھایا ۔ جس میں کہا گیا کہ میں کاؤنٹر ٹیررم فورس میں سر فروشی او رجانثاری کے عظیم جذبے کے تحت شامل ہوا ہوں ۔ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر بطور رکن اپنے فرائض منصبی نظم و ضبط ‘ دیانتداری اور غیر جانبداری سے ادا کرنے کا کا اقرار کرتا ہوں ۔
محکمانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اعلیٰ کردار کا مثالی نمونہ پیش کرنے کا اقرار کرتا ہوں ۔ میں اپنے مشن کو بلا خو ف و خطر مذہبی فریضہ کے طو رپر پورا کرنے کا اقرار کرتا ہوں اور میں کاؤنٹر ٹیررم ازم فورس کے امتیازی نشان کی حرمت و عظمت کی ہر قیمت پر بر قرار رکھنے اقرار کرتاہوں ۔(جاری ہے)
اپنے فرض کی تکمیل اور پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی بھی جگہ یا شہر جہاں جانے کا حکم ملا جانے کا اقرار کرتا ہوں۔
میں دوران سروس بغرض تربیت و آپریشن جہاں بھی جانے کا حکم ملا اقرار کرتا ہوں ۔ میں کسی فرض کی ادائیگی یا تربیت پرنامزدگی سے انکار نہ کرنے کا اقرار کرتا ہوں ۔ اے اللہ جو عہد میں نے تیری وساطت سے ملک وملت اورکاؤنٹر ٹیررازم فورس کے لئے کیا ہے اسکی تکمیل میں میری مدد فرما اور مجھے ہمت عطا فرما کہ میں اس عہد کوپورا کر سکوں ۔ (امین)مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.