نیوزی لینڈ نے پاکستان کوپہلے ون ڈے میں7وکٹوں سے شکست دیکرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:56

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستا ن کوسات وکٹوں سے شکست دیکرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی،211رنزکاہدف کیوی بلے بازوں نے39.3اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پرباآسانی حاصل کرلیا،راس ٹیلراورایلیٹ کی ناقابل شکست نصف سنچریاں،گرانٹ ایلیٹ کوآل راؤنڈرکارکردگی پرمین آف دی میچ قراردیاگیا،مصبا ح الحق کی58 اورشاہدآفریدی کی 29گیندو ں پر67رنزکی دھواں داراننگزرائیگاں، پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی۔

ہفتہ کوکھیلے جانیوالے میچ میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کرپاکستان کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، مصباح الحق اورشاہدآفریدی کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے بازنمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا،پاکستان کاآغازبھی اچھانہ تھا کائل ملز نے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر محمد حفیظ کو کلین بولڈ کیا یونس خان بھی کیچ آؤٹ ہوگئے تھے لیکن وہ نوبال قرارپائی 29کے مجموعی سکورپراحمدشہزاد15رنزبناکربلٹ کی گیندپروکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے مجموعی سکورمیں صرف تین رنزکے اضافے کے بعدیونس خان ملز کی گیندپرایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ابتدا میں وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان کی رنز بنانے کی رفتار سست رہی ہے اور 100 رنز 29 اوورز میں مکمل کیے۔حارث سہیل اور مصباح نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 49 رنزجوڑے ٹیم کامجموعہ81پرپہنچاتوحارث سہیل بھی مصباح کاساتھ چھوڑگئے اس کے بعد کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم نہ سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔عمراکمل 13اورسرفرازاحمد صرف5رنزکی اننگ کھیل سکے۔

شاہد آفریدی نے مصباح کے ساتھ مل کر 6 اوور میں 71 رنز کی شراکت قائم کی جس کا خاتمہ مصباح کے 58 رنز بنا کر آوٴٹ ہونے پر ہوا۔شاہد آفریدی نے مشکل وقت میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اپنے روایتی انداز میں نصف سنچری بنائی۔آفریدی نے صرف22گیندوں پرففٹی مکمل کی وہ 29 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے آفریدی کی اننگز میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

بلاول بھٹی بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،احسان عادل6رنزبناکرایلیٹ کاآخری شکاربنے جبکہ محمدعرفان ایک رن بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستانی ٹیم 46 ویں اوور میں 210 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گرانٹ ایلیئٹ نے تین جبکہ کائل ملز، ٹرینٹ بولٹ اور کورے اینڈرسن نے دو، دو وکٹیں لیں۔211رنزکاہدف کیوی بلے بازوں نے39.3اوورزمیں تین۔وکٹوں کے نقصان پرباآسانی حاصل کرلیا برینڈن میکلم 17 رنز کی مختصر جارحانہ اننگز کھیل کر بلاول بھٹی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ٹام لیتھم اور مارٹن گپتل نے دوسری وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی جسے آفریدی نے لیتھم کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے توڑا۔

پاکستان کو تیسری کامیابی محمد عرفان نے گپتل کو آؤٹ کر کے دلوائی۔ انھوں نے 39 رنز بنائے۔گرانٹ ایلیٹ اور راس ٹیلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 112رنزبناکراپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکیا راس ٹیلرنے59 اورگرانٹ ایلیٹ نے64رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلیں، پاکستان کی طرف سے محمدعرفان، بلاول بھٹی اورشاہدآفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔گرانٹ ایلیٹ کوتین وکٹیں اور64رنزکی عمدہ اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا۔میچ میں کامیابی کے بعد کیوی ٹیم کوسیریزمیں1-0کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرامیچ3فروری کوکھیلاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :