رواں سال پاکستانی مارکیٹ جمود کا شکار رہے گی‘ وجہ سرمایہ کاری کا دبئی منتقل ہونا ہے‘ اقتصادی ماہرین

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال مارکیٹ جمود کا شکار رہے گی ا س کی وجہ سرمایہ کاری کا وسیع پیمانے دبئی کو منتقل ہونا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سال تمام بڑے رئیل اسٹیٹ مارکیٹس کے لئے درستگی کا مرحلہ ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سے دبئی کو سرمایہ کاری کی منتقلی بھی جاری رہنے کا امکان ہے کیونکہ پاکستانی سرمایہ کار گزشتہ سال دوسرے نمبر پر رہے اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں 2.06 ارب ڈالرز منتقل کئے اور اس میں 5079 پراپرٹی کے سودے شامل تھے‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے سرمایہ کاری کی منتقلی 2015ء میں بھی جاری رہے گی اور اس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس کی وجہ ملک میں سیکیورٹی عدم استحکام اور غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے۔

زمین ڈاٹ کام سروے کے مطابق 17 فیصد پاکستانی سرمایہ کار بیرون ملک پراپرٹی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان میں سے 49 فیصد متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی (جائیداد) خریدنے کے خواہش مند ہیں۔