افغان طالبان ”دہشت گرد“ نہیں ”سرکش“ ہیں‘ امریکہ کے یوٹرن پر میڈیا میں بحث شروع

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) امریکی کی طرف سے افغان طالبان کو ”دہشت گردوں“ کی فہرست سے نکال کر ”سرکش“ قرار دینے کے بعد پاکستان نے بھی ایک بار افغان حکومت کی طالبان سے مذاکرات کی پیش کش کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے امریکہ کے یو ٹرن کے بعد میڈیا کے رابطے پر موقف اختیار کیا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پر امن اور مستحکم افغانستان کی تشکیل میں تمام افغانوں کا اپنا کردار ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ فغانستان کی قومی یکجہتی کی حکومت نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور مفاہمتی عمل کو فروغ دیں جس کی پاکستان مکمل حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے غیر ملکی دورے کے بعد امریکہ پہنچنے پر ایک بیان میں افغان طالبان کو دہشت گرد کی بجائے سرکش قرار دیا ہے اور افغان حکومت کی ان سے مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے جس پر مقامی اور عالمی میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :