ذکی الرحمان لکھوی کیس،فریقین میں سے کوئی نہ آیا
عدالت نے ایس ایچ او کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ موخر کردیا
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گنجیانہ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی جانب سے تھانہ ترنول کے ایس ایچ او حبیب کیخلاف 22-A کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کا اجراء موخر کر دیا گیا اور سماعت کے پیر تک ملتوی کردی گئی‘ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول کیخلاف 22-A کی درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔
ہفتہ کے روز ضلعی عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گنجیانہ کی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت ہوئی۔ دونوں فریقین کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے کیس کی سماعت پرسوں پیر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول کیخلاف ذکی الرحمن لکھوی کی جانب سے دائر کی گئی 22-A کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور دونوں فریقین نے اپنے دلائل مکمل کئے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.