فیصل آباد، اراضی سکینڈل میں ملوث تحصیل دار سمیت محکمہ ریونیو کے چار ملازمین ملازمت پر بحال

ہفتہ 31 جنوری 2015 14:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پنجاب سروس ٹربیونل نے کروڑو ں روپے کے اراضی سکینڈل میں ملوث تحصیل دار سمیت محکمہ ریونیو کے چار ملازمین جن میں دو قانوگو اور دو پٹواری شامل ہیں کو ملازمت پر بحال کردیا گیا اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

31 جنوری 2015ء کے مطابق فیصل آباد میں تعینات تحصیل دار رانا محمد احسن قانو گو امجد شاہ ،محمد کریم جبکہ پٹواری محمود ملی اور انجمن پٹواریان ضلع فیصل آبادکے صدر عبدالغفار غفری نے 2008ء میں مسلم ٹاون میں واقع کروڑوں روپے کی اراضی اصل مالک کی بجائے اراضی کی رجسٹری اور انتقال ملی بھگت کرکے کسی اور کے نام کر دیا گیا تھا ،چنانچہ فیصل آباد کی اہم سیاسی شخصیت جو کہ قومی اسمبلی ممبر بھی رہے چکے ہیں نے اس اراضی سکینڈل کے بارے میں اعلیٰ حکام کو نشاندہی کی چنانچہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر بورڈ آف ریوینوپنجاب نے اعلیٰ سطح پر انکوائر ی کرکے الزامات ثابت ہونے پر فیصل آبادمیں تعینات تحصیلدار رانا احسن کی تحصیلدار سے تنزلی کرتے ہوئے نائب تحصیلد ار بناکر ضلع بدر کر دیا تھا جبکہ اس سکینڈل میں ملوث دیگر امجد شاہ قانو گو ،محمد کریم قانو گو ،محمود ملی پٹواری اور عبدالغفار غفری کو بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ای ڈی او آر فیصل آباد نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا بعدازاں برطرف ہونیوالے ملازمین نے کمشنر فیصل آباد کے پاس اپنی بحالی کی اپیل دائر کی جوکہ مسترد کردی گئی چنانچہ برطرف ہونے والے محکمہ مال کے عملہ نے اپنی بحالی کیلئے سروس ٹربیونل پنجاب میں اپیل دائر کی چنانچہ گزشتہ روز سروس ٹربیونل نے تحصیلدار رانا احسن اور دیگر ملازمین کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملازمت پر بحال کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :