بہت جلد ملک سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹادیں گے، نواز شریف
ہفتہ 31 جنوری 2015 14:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک مضبوط فورس کی ضرورت ہے ، انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستے کی تربیت مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فورس کا ہر جوان قابل فخر ہے ، ہم نے دہشتگردی کی جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں لیکن اب فیصلہ کر لیا ہے کہ اس کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی ، یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے ۔
میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے اور جب قومیں متحد ہوجائیں تو اس کو کامیابی سے کوئی روک سکتا ، وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ شکار پور پر وہ مرنے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، اس ضمن میں وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان جوانوں کی تربیت کا اہتمام کیا اور انہیں دہشتگردوں کیخلاف سینہ سپر ہونے کا موقع فراہم کیا ، نواز شریف نے کہا کہ وہ اور آرمی چیف بہت جلد کراچی جائیں گے اور بہت جلد وہاں پر موجود دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے ملک کو دہشتگردی سے پاک کر دیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.