ہجیرہ،دوتھان بیڑی بجلی کے شارٹ سرکٹ سے رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی، مکان جل کر خاکستر،آگ رات کے پچھلے پہر بھڑکی،مکینوں نے مشکل سے جان بچائی،قریبی محلہ داروں کی کوشش بھی کام نہ آسکی،مکان میں تمام قیمتی اشیاء جل گئیں

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:01

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) دوتھان بیڑی بجلی کے شارٹ سرکٹ سے رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی، مکان جل کر خاکستر،آگ رات کے پچھلے پہر بھڑکی،مکینوں نے مشکل سے جان بچائی،قریبی محلہ داروں کی کوشش بھی کام نہ آسکی،مکان میں تمام قیمتی اشیاء جل گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دوتھا ن بیڑی کے رہائشی محمد رحیم خان کے رہائشی مکان میں رات کے پچھلے پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجہ میں قیمتی سامان سمیت گھر کاجل کر خاکستر ہو گیا آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،قریبی مکینوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے بڑی کوشش کی تاہم گھر کے افراد کو تو بچا لیا گیا مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے مکان جل کر راکھ ہو گیا محمد رحیم کا کہنا ہے کہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی انہوں نے کہاکہ غریب شخص ہوں حکومت میرتی مالی امداد کر ے تاکہ وہ اپنے خاندان کو سر چھپانے کی جگہ مہیا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :