فلپائن‘ چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ دو افراد ہلاک

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:03

منیلا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہکام نے بتایا کہ صوبہ باتانگاس میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز کے کچھ دیر بعد شمالی سمندر ناسوگوبو میں گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔