لاس اینجلس میں مسلم خواتین کے لیے پہلی مسجد کھول دی گئی

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:06

لاس اینجلس میں مسلم خواتین کے لیے پہلی مسجد کھول دی گئی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) لاس اینجلس میں مسلم خواتین کے لیے پہلی مسجد کھول دی گئی۔گذشتہ جمعہ کو امریکا بھر سے آئی ہوئی 150 خواتین نے اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

(جاری ہے)

مسجد کی خاص بات یہاں خطیبہ کا تقرر ہے۔اس مسجد میں صرف خواتین نمازیوں کے نماز کی ادائیگی کی اجازت ہے۔یہاں آنے والی خواتین کا کہناتھاکہ اس مسجد کا قیام بہت تاریخی موقع ہے۔ابتدائی طور پر مسجد میں صرف جمعہ کی نماز مہینے میں ایک بار ادا کی جائے گی۔