ژو ب،باؤلے اور آوارہ کتوں کی بہتات گزشتہ دنوں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ10افراد زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:06

ژو ب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) باؤلے اور آوارہ کتوں کی بہتات گزشتہ دنوں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ10افراد زخمی ہوگئے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل ایڈمنسٹریشن اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار زونوٹک کنٹرول کمیٹی کے چےئرمین ڈاکٹر بہاؤالحق ، ممبران ڈاکٹر خیر محمد شیخ ، خالق داد ، نسیم بابر اور شیخ اشرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں باؤلے اور آوارہ کتوں کی بہتا ت سے عوام میں خوف وہراس اور تشویش پائی جاتی ہے گزشتہ دنوں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے لہٰذ ا ضلعی انتظامیہ اور تحصیل ایڈمنسٹریشن باؤلے اور آوارہ کتوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے اور انہیں تلف کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے۔