بنیادی انسانی حقوق سے محروم لاکھوں ماہی گیروں کوایف سی ایس کا ممبر بنانا چاہتا ہوں،ڈاکٹر نثار احمد مورائی

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) بنیادی انسانی حقوق سے محروم لاکھوں ماہی گیروں کوایف سی ایس کا ممبر بنانا چاہتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہارفشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چےئر مین ڈاکٹر نثار مورائی نے ملاقات کے لیے آئے ہوئے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ سمندر میں غیر قانونی جیٹیاں بناکر ماہی گیروں کا استحصال کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لاؤں گا۔

جن عناصر نے 13غیر قانونی جیٹیاں بنائی ہیں انہوں نے ملک کے قانون کا مذاق اڑایا ہے ۔ ابراہیم حیدری میں غیر قانونی جیٹیاں ختم کر کے ماہی گیروں کو ان کے حقوق دلواؤں گا اور ماہی گیروں سے بھتہ لینے والوں کو ختم کرکے دم لوں گا۔ ابراہیم حیدری کے ماہی گیر پینے کے پانی سے محروم ہیں یہی مافیہ سرکاری پانی ماہی گیروں کو مہنگے داموں فروخت کر کے لاکھوں روپے روزانہ کما رہی ہے اور ماہی گیروں کا اپنا غلام سمجھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ابراہیم حیدری میں ماہی گیر جب سمندر سے شکار کر کے واپس آتے ہیں تو بھتہ مافیہ ان سے جھینگے بھتہ میں لے کر جمع کر تے ہیں اور انہیں فروخت کر کے پیسے اپنی جیب میں ڈال لیتے ہے اس سے بھی وہ روزانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں ۔ دوسری طرف یہی قبضہ مافیہ ماہی گیروں کے نام نہاد لیڈر بنے ہوئے ہیں ، ماہی گیروں کے نام پر بنی ہوئی بہت سی سماجی تنظمیں بیرونی امداد لے کر خود ہڑپ کر جاتی ہیں ، اور ماہی گیروں کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر تے ہیں ۔

اکیسویں صدی انسانوں کی آزادی کی صدی انہوں نے کہا کہ مستحیق اور بزرگ ماہی گیروں کو ماہانہ امدادی وظیفے دے کر اُ ن میں چھوٹی چھوٹی خوشیاں بانٹ رہا ہوں ۔ ملازمین کو دو بونس دئیے بروقت تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی ، میڈیکل ڈسپنسری بنائیں ، از سر نو ع تعمیر کیا ماہی گیروں کی سہولت کے لیے خواتین ڈاکٹر اپائنٹ کیے ، ریڑی گوٹھ کے ماہی گیر یونس خاصخیلی نے مجھے جب یہ بتایا کہ میڈیکل میں داخلے سے محروم اس وجہ سے رہ گیا کہ میرے پاس پیسے نہیں تھے اب اُن کے بیٹے کو انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے چار لاکھ روپے کی نقد امداد دی تا کہ ایک ماہی گیر کا بیٹا بھی انجینئر بن سکے ۔

اس موقعے پر وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی ڈائریکٹر ابوزر ماڑیوالا، رانا شاہد، آغا ناصر، ستار بھٹی اور حمید بھٹو موجود تھے، جبکہ ملاقات کرنے والوں میں رشید میمن، قادر لاشاری، صالح عباسی، رابیل چانڈیو اور دوسرے شامل ہے۔