وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی کا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھے جانے پر الطاف حسین اور ملک ریاض کو مبارکباد

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:52

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام کے لئے سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے اور قائد تحریک متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین او رملک کی معروف شخصیت ملک ریاض کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین یونیورسٹی کے قیام اور استحکام کے لئے وفاقی جامعہ اردو انتظامی، تدریسی اور ٹیکنیککل سمیت ہر شعبے میں بھرپو ر تعاون کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں جامعہ کے قیام سے اعلی تعلیم اور تحقیق کو فروغ حاصل ہوگا جس سے ملک کو بھی ترقی ملے گی۔دو سال قبل جامعہ اردو نے حیدرآباد میں کیمپس کھولنے کی منظوری حاصل کی تھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ حیدرآباد میں ملک ریاض کے تعاون کے باعث ہمارے خواب کی تعبیر جامعہ الطاف حسین کے قیام کی صورت میں ممکن ہورہی ہے۔