شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے شہر ی اتحاد جیکب آباد کا اجلاس، احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)جیکب آباد شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے شہر ی اتحاد جیکب آباد کا اجلاس احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے بنیادی مسائل گندگی ،ڈرینج سسٹم ،پینے کے میٹھے پانی،ایرانی تیل کی فروخت ،کرپشن اوردیگر مسائل کے حل کے لیے شہر کی سیاسی ،سماجی ،دینی اوربیوپاری تنظیموں پرمشتمل شہر ی اتحاد جیکب آباد کی سپریم کونسل کا ایک اہم اجلاس صدر محمد اکرم ابڑو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری،ایس ٹی پی کے دلمراد لاشاری،جسقم کے عبدالمنان مہر ،مسلم لیگ ن کے ایاز احمد برڑو،عوامی تحریک کے چاکر خان جونیجو ،اقلیتی رہنما منو ہر لعل چاولہ سیمت دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہاکہ جیکب آباد شہر مسائل کی زد میں ہے شہر گندگی کی لپیٹ میں اورشہر ی پینے کے پانی سے محروم ہیں شہر کی شاہراہیں تباہ حال ہوچکی ہیں شہر میں غیر قانونی طورپر ایرانی پیٹرول کی فروخت سرعام جاری ہے پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج کے لیے 12لاکھ کی زمین 12کروڑ روپے میں لینے کا پلان بنایا جارہاہے شہر ی اتحاد کے رہنماؤں نے کہاکہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے جلد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی انہوں نے کہاکہ جیکب آباد میں مقرر ڈپٹی کمشنر کرپٹ ہے جس نے سرکاری دفاتر میں کرپشن کی بازار گرم کررکھی ہے شہری اتحاد کے رہنما کل1فروری کو پریس کانفرنس کرکے احتجاجی تحریک کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔