حضور اکرم ﷺ کے جعلی خاکے در حقیقت اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہیں ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابلِ معافی جرم ہے ؛ ڈاکٹر انعام الحق چوہدری

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:02

بھمبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حضور اکرم ہادی بر حق حضرت محمد ﷺ کے جعلی خاکے در حقیقت اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہیں فرانس کے اخباروں میں توہین آمیز خاکے اور کارٹون بنا کر شائع کرنا شرمناک حرکت ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل معافی جرم ہے دنیا بھر کے مسلمان اس وقت دکھ میں ہیں ہر مسلمان جان قربان کر سکتا ہے لیکن حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ایک عالمگیر دین ہے جس میں نبی آخر الزمان ﷺ کا ادب و احترام ایمان کی بنیاد ہے سید نا آدم علیہ السلام سے لیکر سید نا عیسیٰ علیہ السلام تک اس جہان میں تشریف لانے والے تمام انبیاء و مرسلین کا ادب و احترام بھی فرض ہے گستاخانہ خاکے تیار کرنے والے در حقیقت ابلیس کے چیلے ہیں جن میں انسانیت ہی نہیں پائی جاتی اور ان کو تحفظ پیش کرنے والے بھی ان سے کم نہیں یہ عالمی امن کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے انہوں نے کہا ہادی عالم حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی سب سے بڑی دہشت گردی ہے اس دہشت گردی کو اگر فوراً نہ کچلا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئینگے انہوں نے کہا کہ فرانس میں حضور اکرم ﷺ کے خاکے تیار کر کے اسلام دشمن پاوز نے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا ہے اسلامی حکومتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس گستاخی کے خاتمہ کیلئے عملی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم سے دنیا کی طاغوتی و ابلیسی طاقتوں پر واضح کر دیں کہ حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ اس انتہائی اہم مسئلہ پر اسلامی ممالک کو اعتماد میں لیکر اسلامی سربراہ کانفرنس کا اہتمام کریں اور تمام اسلامی سربراہان مملکت کو ایک جگہ پر جمع ہو کر گستاخی رسول کو ناقابل معافی جرم قرار دیں

متعلقہ عنوان :