65 سال بعد لائبریری کو کتاب کی واپسی، جرمانہ صرف 1500 پاؤنڈ

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:02

65 سال بعد لائبریری کو کتاب کی واپسی، جرمانہ صرف 1500 پاؤنڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء)82 سالہ برطانوی سر جیمز ٹیڈرمارش کواپنی لائبریری میں شیلف کی صفائی کے دوران ایک کتاب ملی، کتاب پرلگی مہر سے انہیں پتا چلا کہ یہ کتاب انہوں نے 1949 میں اپنے سکول کی لائبریری سے پڑھنے کےلیے لی تھی۔

(جاری ہے)

اب 65 سال بعد انہوں نے یہ کتاب سکول کی لائبریری کو واپس کی ہے تو انہیں رعایت کے ساتھ صرف 1500 پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔اتنے عرصے بعد کتاب واپس کرنے کا اصل جرمانہ 2847 پاؤنڈ بنتا تھا۔سکول لائبریری کی انتطامیہ اور سر جیمز دونوں خوش ہیں کہ کتاب کے ساتھ دئیے گئے جرمانے کی رقم سے مزید نئی کتابیں خریدی جائیں گی۔