دہشت گردی کے اندھیروں کو تعلیم کی روشنی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ، کومل سرفراز
ہفتہ 31 جنوری 2015 16:03
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کی ڈائریکٹر ایجوکیشن کومل سرفراز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اندھیروں کو تعلیم کی روشنی سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے کیو نکہ تعلیم کا ہتھیار بندوق کی گولی سے زیادہ طاقتور ہے لہذا حکومت ڈیڑھ کروڑ سے زائد سکو ل جانے سے محروم بچوں کو مفت تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیوس روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو فروغ دئیے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ، شخصیت کی تعمیر عمارتوں کی تعمیر سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور شخصیت کی تعمیر صرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد کردار سازی ہے، بچوں کے اخلاق سنوارنا، سچ بولنا، وعدہ کی پاسداری، باہمی عزت و احترام اور حلال رزق کمانے کا احساس دلانا تعلیم کے ذریعے سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے آرٹیکل 25-A کے تحت میٹرک تک بچوں کو مفت تعلیم، کتابیں اور یونیفارم فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت اپنی اس ذمہ داری سے غافل ہے اگر حکومت اپنی ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے بچوں کو مفت تعلیم ، کتابیں اور یونیفارم سمت دیگر سہولیات فراہم کرے تو دہشت گردی کے اندھیروں کو تعلیم کی روشنی سے ختم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.