سابق حکمرانوں نے کئی سال عوامی مسائل کے حل کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر گزار دئیے ؛چوہدری شیر علی

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ،سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے کئی سال عوامی مسائل کے حل کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر گزار دئیے اور بجلی و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جسکی وجہ سے ملک توانائی کے بحران میں دھنستا چلا گیا،مسلم لیگ ن کی حکومت نے صرف ڈیڑھ سال میں نے بجلی کے بڑے منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے جن کی تکمیل کے بعد بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں حکومتی کوششوں کے ثمرات جلد عوام کے سامنے ہونگے۔

خوشحال پاکستان کی منزل قریب ہے موجودہ ملکی صورتحال میں عوام اورسب جماعتوں کا وزیراعظم میاں نوازشریف سے تعاون ضروری ہے وہ دن دورنہیں جب ملک سے توانائی بحران سمیت سب بحرانوں سے نجات مل جائیگی مہنگائی قابومیں آئے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید ٹاؤن بی بلاک میں چوہدری فقیر محمد پارک کے افتتاح کرتے ہوئے کچوہدری شیرعلی نے کہا کہ سا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے۔ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک مسائل کے گرداب سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر آگیا ہے۔ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر پی ایچ اے کے وائس چیئرمین محمد اکبر غوری کے علاوہ امیدوار برائے چیئرمین سٹی کونسل 107 مبارک علی بٹ اور وائس چیئرمین سید ارشد وسیم اچھی شاہ‘ میاں سلیم عامر‘ عبدالستار‘ خالد محمود‘ غلام میراں‘ محمد شفیق‘ عاشر بٹ‘ محمد فیاض‘ رانا عبدالحمید‘ محمد علی شاہ‘ ملک عمران مانی‘ غلام علی گامو‘ جاوید جٹ‘ ظاہر شاہ‘ شکیل ٹھیکیدار‘ محمد سلیمان‘ غلام میراں‘ لیاقت شاہ‘ علی حمزہ‘ ندیم بودی‘ ملک گلزار‘ ملک شاہ‘ ارشد علی‘ عامر جٹ‘ محمد زاہد‘ مشتاق احمد‘ محمد نعمان‘ طارق سموسے والا‘ محمد مقصود‘ محمد افضل عرف بھولا گجر‘ محمد صدیق‘ منظور حسین‘ عبدالخالق‘ محمد رمضان جانی‘ پرویز بٹ و سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔