فیصل آباد؛لاپتہ نوجوان کی نعش سیم نالہ سے برآمد

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:04

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) پانچ روز سے لاپتہ نوجوان کی نعش سیم نالہ سے برآمدہو گئی ، سر او ر ٹانگوں میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہ ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر258رب پھرالہ کا رہائشی 22سالہ محمد وسیم ولد تاج دین گجرچند روز قبل اچانک اپنی مویشوں کی حویلی سے لاپتہ ہو گیا تھا اہلخانہ نے ہر جگہ تلاش کیا تاہم کوئی سراغ نہ لگ سکا گزشتہ صبح اس کی نعش سیم نالہ سٹی سمندری سے برآمد ہو گئی محمد وسیم کے سر اور ٹانگ پر گولیاں مارکر اس کی نعش سیم نالے میں بہا دی گئی تھی مقتول میڑ ک پاس نوجوان تھا اور جاب کے حصول کے لیے سرگرداں تھا لاش گھر پر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا مقتول کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج تھا جس میں اب قتل کی دفعات شامل کی جائیں گی۔