بارش کا باعث بننے ہوائیں مغرب سے کل بلوچستان میں داخل ہوں گی

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:05

اسلام آباد/لاہور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) بارش کا باعث بننے ہوائیں مغرب سے کل اتوار کو بلوچستان میں داخل ہوں گی جس کے باعث پیر اور منگل کو راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، پارا چنار اور کشمیر میں پیر اور منگل کو اچھی برف باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے زیادہ تر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ، قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی تین اعشاریہ پانچ اور کوئٹہ میں ایک عشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں ملک کے بالائی حصوں اور بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے لاہور، اسلام آباد ، کوہاٹ ، پشاور ، گوجرانوالہ ، پوٹھوہار خطہ ، ڈی آئی خان ، ساہیوال ، سرگودھا ، ملتان اور فیصل آباد میں رات کے وقت شدید سردی کے باعث کہر پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے فروری کے پہلے ہفتے میں بالائی علاقوں اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، پہاڑوں پر برف باری بھی ہوگی۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغرب سے آنے والی ہوائیں اتوار کے روز بلوچستان میں داخل ہوں گی۔

منگل تک اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی۔ پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، پارا چنار اور کشمیر میں پیر اور منگل کو اچھی برف باری کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :