ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کو یونیورسٹی آف سرگودھا کیساتھ منسلک کردیا گیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کو یونیورسٹی آف سرگودھا کیساتھ منسلک کردیا گیا سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک اور پرو وائس چانسلر ظہور الحسن نے سول سیکرٹریٹ میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو یونیورسٹی آف سرگودھا کیساتھ منسلک کرنے کی دستاویزات پر دستخط کردیئے دستخط کرنے کی تقریب میں سرگودھا میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر اشرف نیازی‘ ایم ایس سول ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر پرویز حیدر‘ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نذیر حسین‘ پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج گجرات پروفیسر سجاد حسین‘ سینئر پلاننگ آفیسر محکمہ صحت عبدالحق بھٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے بتایا کہ سرگودھا میڈیکل کالج کے سپیشلسٹ ڈاکٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے قبل ازیں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال جامع سرگودھا کیساتھ منسلک ضرور تھا مگر اب اسے باقاعدہ طور پر دستاویزات کی شکل دیکر تحریری طور پر دستاویزات کی شکل دیدی گئی ہے اس موقع پر پرو ِوائس چانسلر ظہور الحسن نے کہا کہ جامع سرگودھا کی کوشش ہوگی کہ سرگودھا میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔