ای ڈی او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے بالخصوص اساتذہ کو در پیش مسائل کے خاتمہ کیلئے روڈ میپ کے مطابق مرحلہ وار عملدرآمد کیا جار ہا ہے، فیصل نذیر چیمہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) ای ڈی او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے بالخصوص اساتذہ کو در پیش مسائل کے خاتمہ کیلئے روڈ میپ کے مطابق مرحلہ وار عملدرآمد کیا جار ہا ہے ، ای ڈی او ایجوکیشن نے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن سرگودھا کے وفد جس کی قیادت ضلعی صدر فیصل نذیر چیمہ کر رہے تھے سے بات چیت کے دوران کہا کہ کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی، تعلیم کے شعبہ میں ہونیوالی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی، وفد میں فیصل محمود،جاوید بشارت،طاہر فہیم اعوان اور حافظ عثمان خان و دیگر عہدیداران شامل تھے ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ای ایس ٹی ، پی ایس ٹی اساتذہ کی ان سروس پروموشن و پیکج جبکہ اکاؤنٹ آفس میں ایس ایس ٹی اساتذہ کے میڈیکل الاؤنس کے معاملات کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا اس دوران ایجوکیٹرز کو درپیش دیگر مسائل بھی زیر بحث لائے گئے جس پر پر ضلعی آفیسر نے ایجوکیٹرز کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے معاملات کومیرٹ پر جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔