سرگودھا پولیس نے ضلع بھر میں کرایہ داروں کی معلومات نہ دینے پر درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:41

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) سرگودھا پولیس نے ضلع بھر میں کرایہ داروں کی معلومات نہ دینے پر درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں ضلع بھر کی پولیس نے تصور‘ اشفاق احمد‘ عامر بشیر‘ عاطف جاوید‘ نور احمد‘ محمد عاصم‘ عمر وقاص‘ اشفاق حسین‘ سلیمان اختر‘ محمد شیر‘ فیصل‘ ندیم‘ شاہد اقبال‘ عمر شہزاد وغیرہ کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ مزید مالک مکان اور دیگر کیخلاف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :