کہوٹہ،تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ،راجہ وحید احمد خان

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:48

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء )راجہ وحید احمد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ،عشق مصطفیﷺ ہی کامل ایمان کی نشانی ہے گستاخ رسولﷺ کی سزا صرف اور صرف موت ہے فرانسیسی اخبار کی طرف سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس ملک کے خلاف تمام اسلامی ملک ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر مکمل بائی کاٹ کریں آزادی رائے کی آڑ میں نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے پاکستانی حکومت اور دیگر تمام اسلامی ممالک توہین آمیز خاکوں میں ملوث تمام ملکوں کا ہر قسم کا مکمل بائی کاٹ کریں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے نبی کریم ﷺ کی زات کو کائنات کیلئے رحمتالعالمین بنا کر بھیجا، مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتا ہے مگر اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کر سکتا پاکستانی حکومت اور دیگر تمام اسلامی ممالک توہین آمیز خاکوں میں ملوث تمام ملکوں کا ہر قسم کا مکمل بائی کاٹ کریں ۔