اہل تشیع کا قتل عام پاکستان کیخلاف گہری سازش ، اسلامی تحریک طلبہ بیگناہوں کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے، غلام عباس صدیقی
ہفتہ 31 جنوری 2015 16:49
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ڈر کے باعث پاکستان میں حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے یہ رٹ اس دن بحال ہوگی جس دن حکومت ملک میں دہشت گردی کے اصل کرداروں امریکہ،اسرائیل اور بھارت سے دو ٹوک الفاظ میں بات کرے گی، اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے رہنماوٴں غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر،ذکی الدین،محمد عدنان،عبدالغفار نے شکار پورمیں خودکش حملے کے نتیجے میں قتل اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ شکارپورپاکستان کے خلاف گہری سازش ہے ایک خاص مذہب کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کا مقصد وطن عزیز میں خانہ جنگی کے حالات پیدا کرنا ہیں اس حملے میں اسلام اورپاکستان دشمن قوتوں کو کسی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین نے کہا کہ سانحہ شکارپور کے مجرم کسی رعائیت کے مستحق نہیں انھیں بے نقاب کرکے قوم کے سامنے لایا جائے امریکہ،اسرائیل،بھارت کسی قیمت پر پاکستان میں امن کے خواہش مند نہیں ہیں یہ حملہ انہی قوتوں کاشاخسانہ ہے حکومت بھارت سے دوستی کے نام کی پینگیں نہ چڑھائے بلکہ دہشت گردی میں ملوث بھارت اور اس کے سر پرستوں امریکہ اور اسرائیل کے نام کھلے عام ثبوت سے دنیا کے سامنے پیش کرے پاکستان میں ساری دہشت گردی کے تانے بانے انہی قوتوں سے ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ عقیدے،مذہب کے اختلافات کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے،پاکستان کی کسی دینی جماعت نے اختلافات کی بنیاد پر کسی مخالف کو قتل کرنے کی حمایت نہیں کی ،حکومت ملک دشمن عناصر کا چہرہ بے نقاب کرے ،حقیقی امن قائم کرنے کے لئے حکومت کو اسلامی نظام اور اسلامی سزاوٴں کا اجراء فورا کردینا چاہیے اسلام ہی واحد امن کا راستہ ہے اسلامی تحریک طلبہ بے گناہوں کے قتل عام پر شیعہ مذہب اور لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دہشت گردی کو دینی حلقوں کے ساتھ جوڑنے کی بجائے حکومت اصل دشمنوں کا تعین کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.