احمدیار، ڈاکوؤں نے ہسپتال ملازم کے بھائی سے گن پوائنٹ پر نقدی ،موٹرسائیکل چھین لیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:49

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء )ڈاکوؤں نے ہسپتال ملازم کے بھائی سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیا تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا کے ملازم محمد وقا ص کا بھائی وسیم حسن موٹرسائیکل نمبر6079/SLM پرسوار بس اسٹینڈ سے گھر گلشن اقبال کالونی آرہاتھا کہ انصاری چوک کے نزدیک عبدالغفار ۔

(جاری ہے)

ممتا ز بگی ۔ندیم اور ناصر نے زبردستی روک کر اسلحہ کی نوک پر نقدی دس ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ اور موٹرسائیکل کل مالیت 90 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے -پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔