احمدیار، پولیس چھاپے منشیات فروش ،ناجائز اسلحہ سمیت5 افراد گرفتار

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:49

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) پولیس کے چھاپے منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ سمیت-5 افراد گرفتار تفصیل کے مطابق پولیس نے نواحی گاؤں89/EB کے نزدیک مشکوک کارنمبر1108/LRG پر چھاپہ مارکر خضرحیات کو گرفتار کرکے60 پڑیاں ہیروین برآمد کرلی جبکہ فتح محمد چوک قبولہ میں منشیات فروشی کے اڈے سے شیر محمد اور ریاض جوئیہ کو 10 لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا اور ماچھی سنگھ سے محمد احمد جوئیہ سکنہ کوٹ لنگاہ اور ذوالفقار ڈوگر سکنہ427/EB کو گرفتار کرکے2 عددناجائز پسٹل 30بور برآمد کرلیے پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :