ڈیرہ ،بجلی گھرروڈپرچنگ چی اورموٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سواردوافرادزخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:57

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) بجلی گھرروڈپرچنگ چی اورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پرسواردوافرادزخمی ہوگئے‘صدرپولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرکی حدودمیں چھپڑی ہوٹل کے قریب بجلی گھرروڈپرموٹرسائیکل اورچنگ چی کے تصادم میں موٹرسائیکل پرسواراخترعباس ولدحقنوازاعوان سکنہ شاہجہان شہیدٹاؤن اورکلیم اللہ محسودولدعلائے جان گنڈہ پورسکنہ روڑی کلاچی زخمی ہوگئے جنکوفوری طورپرہسپتال داخل کرادیاگیاہے۔صدرپولیس نے زخمی اخترعباس کی رپورٹ پرنامعلوم چنگ چی ڈرائیورکیخلاف واقعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :