فیصل آباد، وزیراعظم ملک وقوم کو دہشت گردی ،بحرانوں سے نجات دلاکرقوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں،بیگم خالدہ منصور

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک وقوم کو دہشت گردی انتہاپسندی اورموجودہ بحرانوں سے نجات دلاکرملک میں استحکام امن اورپوری قوم کو متحد کرنا چاہتے ہیں تاکہ سب کو ترقی اورخوشحالی کے یکساں مواقع فراہم ہوسکیں مسلم لیگ(ن)کی حکومت جمہوری اندازمیں آئین اورقانون کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کررہی البتہ ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردی ملک دشمن عناصرکوکسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار خواتین ورکرز سے اپنی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوا زشریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کا زینہ چڑھنا شروع کر دیا،مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کا پیسہ دیانتداری سے عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے،روشن پاکستان کی منزل اب زیادہ دور نہیں 2017ء میں بجلی کا بحران کافی حد تک کم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے سستی اور وافرگیس و بجلی کی فراہمی میاں نواز شریف کا خواب ہے جسے پورا کرنے کیلئے میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا جا چکا ہے اگلے دوسال میں بجلی کا بحران کافی حد تک کم ہو جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ پاکستان کی منزل پانے کیلئے قوم کوملکر دہشت گردی ور توانائی بحران کو شکست دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :